Anjuman Noor E Islam

انجمن نوراسلام کےشعبہ جات

دارالعلوم قادریہ رحمانیہ

طیبہ دعوہ کالج

گرلس دعوہ کالج

طیبہ پبلک اسکول

محدث عبد الحق لائبریری

مکاتب ومساجدکا قیام اورجدید کاری

حضرت زید دار الایتام

1۔ دارالعلوم قادریہ رحمانیہ
دارالعلوم قادریہ رحمانیہ جس میں خالص دینی تعلیم وتربیت سےطفلان اسلام کومزین کیاجاتاہے اورانہیں داعی اسلام بنانے کی پیہم کوشش جاری ہے ۔ایسے ادارہ میں اپنے بچوں کو تعلیم وتربیت سےآراستہ کرانا آپ کااخلاقی ذمہ ہے۔

2۔ طیبہ دعوہ کالج
طیبہ دعوہ کالج یعنی اسلامک انٹیگریٹڈ ایجوکیشن سسٹم میں بہار بورڈ کےنصاب کومدنظر رکھتےہوئےساتواں کلاس سے انٹر تک کی باضابطہ تعلیم ماہر اساتذہ کی نگرانی میں کرائی جاتی ہے۔جس کے سبب بچے اسلامی و عصری تعلیم سے یکساں کامیاب ہوتےہیں اور انہیں مولوی اور میٹرک کی سند دی جاتی ہے۔

3۔ گرلس دعوہ کالج
گرلس دعوہ کالج یعنی اسلامک انٹیگریٹڈ ایجوکیشن براے دختران اسلام جس بچیوں کی کلاس سات سے میٹرک مع مولوی تک اسلامی وعصری تعلیم و تربیت سےیکساں آراستہ کی جاتی ہیں ابھی آمدورفت کے اعتبارسےتعلیم چل رہی دوسری جانب بچیوں کے ہاسٹل کا تعمیری کام جاری ہے ان شاء الله بہت جلد رہائشی اتنظام مکمل کرلیاجائےگاتوپھر7/واں کلاس سےانٹرتک کاتعلیمی سلسلہ جاری رہےگاایسےادارہ میں آپ اپنی بچیوں کا داخلہ ضرورکرائیں تاکہ نئی نسل اسلامی ماحول میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکے۔
4۔ طیبہ پبلک اسکول
طیبہ پبلک اسکول میں علاقائی بچوں کو ابتدائی کلاس (LKG, UKG, NURSERY) انگلش میڈیم کی تعلیم اسلامی تربیت کےساتھ کرائی جاتی ہے۔

5۔ محدث عبد الحق لائبریری
محدث علی الاطلاق حضرت علامہ شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے منسوب لائبریری اپنے علاقہ میں اہل سنت کی منفرد لائبریری ہےاس میں ہزاروں کتابیں متعدد زبانوں میں دستیاب ہے جس سے نہ صرف طلبا وعلما بلکہ ذوقِ مطالعہ رکھنے والےعام آدمی بھی مستفیض ہو رہے ہیں۔
6۔ محبّٰی اکیڈمی
محبّٰی اکیڈمی جس کے ذریعہ علمائے اہل سنت کی کتاب و تحریر بالخصوص تاج دارترہت محب اعلیٰ حضرت فقیہ اسلام ابو الولی محمد عبدالرحمن سرکار محبّٰی قادری علیہ الرحمہ کی تصنیف وتالیف کوتحقیق و تحشیہ اور تسہیل کے مراحل سے گذار کر شائع کیاجاتاہے۔
7۔ کمپیوٹرٹیکنالوجی
عصرحاضرکےتقاضوں کو دیکھتےہوئےکمپیوٹر ٹیکنالوجی کی تعلیم بہت ضروری ہےاس لئےاس کیمپس میں بحمدہ تعالیٰ اس شعبہ کی بھی باضابطہ تعلیم دی جارہی ہے۔

8۔ دارالقضاء والافتاء
شاخ ادارہ شرعیہ پٹنہ جس کادائرۂ کار بینی پٹی سب ڈویژنل ضلع مدھوبنی مقررکیاگیاہےاس شعبہ کاقیام مفتی اعظم یورپ پیرطریقت حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی عبدالواجدنیرقادری رحمۃ اللہ علیہ امین شریعت ثالث مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ کے مقدس ہاتھوں عمل میں آیا اس موقع پر ملک کی مشہور درس گاہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے صدرالمدرسین بدرالفقہاعلامہ مفتی بدرعالم مصباحی اورنائب سربراہ اعلیٰ نعیم ملت حضرت مولانانعیم مصباحی صاحب نے اپنی شرکت سے دارالقضاء والافتاء کی افادیت کودوبالاکردیااس شعبہ میں مسائل شرعیہ اورمعاملات دینیہ کاحل قرآن و احادیث کی روشنی میں کیاجاتاہے
9۔ غریب نوازفلاحی شعبہ
اس کےماتحت رفاہی کام انجام دیئےجاتےہیں جیسے مجبور ومظلوم کی امداد و حمایت اور علاقے میں حسب ضرورت ہنگامی حالات کے موقع پرراحت وسکون کےلئےریلیف کا انتظام۔

10۔ قادری دارالتصوف
اس شعبہ کےتحت دعوت و تبلیغ اورتذکیہ قلب ونگاہ کی خدمت بڑے اعلی طور انجام دی جارہی ہے اس کےلئے علما کے ساتھ خودناظم انجمن علاقہ واطراف کا دورہ کرکے پورے خلوص کےساتھ عوام میں پھیلے غلط عقائد و نظریات اوربےجا رسومات کاسدباب کرتےرہتےہیں۔

11۔ مکاتب ومساجدکا قیام اورجدید کاری
اس شعبہ کے ذریعہ کئی مساجد و مکاتب کا اہم کام انجام دیاگیااوران شاء الله تعالی مستقبل میں بھی یہ عمل جاری رہے گا۔

12۔ حضرت زید دار الایتام
یتیم طلبا و طالبات کی مکمل کفالت اسی شعبہ کےماتحت کی جاتی ہے تعلیم مکمل کرنے تک انہیں معقول وظیفہ دیا جاتاہے ۔

محبّٰی اکیڈمی

کمپیوٹرٹیکنالوجی

دارالقضاء والافتاء

غریب نوازفلاحی شعبہ

قادری دارالتصوف