Anjuman Noor E Islam

تعارف انجمن نوراسلام

بسفی مدھوبنی بہار(انڈیا)
ایک متحرک و فعال انجمن ہے جودینی،تعلیمی وسماجی اورفلاحی کاموں میں سرگرم ہے۔ انجمن کےماتحت شعبہ جات کامختصرتعارف ملاحظہ کریں ۔

حضرت محبی علیہ الرحمہ نے عوامی صلاح و فلاح کے لیے ایک ادارہ انجمن نور اسلام کے نام سے قائم کیا تھا اس انجمن نے بہت متحرک انداز میں اپنے اغراض و مقاصد پر کام کیا۔ آپ اس کے اغراض و مقاصد ہی سے اندازہ لگائیں کہ انجمن کے ذمہ کتنی ساری ذمہ داریاں تھیں ۔

انجمن نور اسلام پوکھریرا کے اغراض و مقاصد ہم ذیل میں پیش کرتے ہیں۔

(1)بد مذہبوں کے بے جا اعتراضات کا دندان شکن جواب دینا اور رسالہ جات ان کے رد میں شائع کرنا اس کا پہلا کام ہے۔

(۲) علمائے دور و نزدیک کو تشریف آوری کی تکلیف دے کر مسلمانان موجودہ کو ان کے دورر اور پند و نصائح سے مالا مال کرانا۔

(۳) نامی واعظین اور خود ناظم انجمن کا گشت کر کے ہدایت کرنا۔

(۴) نادار تیموں کے تعلیم کا بار کفالت اپنے سر لینا۔

(۵) عند الضرورت حسب وسعت تیاری مسجدوں میں مدد دینا۔

(۶) نو مسلموں کی پرورش و پرداخت کی طرف توجہ رکھنا۔

(۷) ایک مدرسہ قائم رکھنا جس میں غرباء اور یتیم لڑکے تعلیم پائیں بالخصوص اور امراء بالعموم –

(۸) ہر استفتا کا جواب بر طبق مذہب حقہ حنفیہ، با تحقیقات علمائے ربانین اور حسب رواج مکہ معظمہ اور مدینہ طیبہ دینا ۔

 (9) نادار غرباء بیماروں کا علاج کرنا۔

حضرات اپنے جانباز انجمن کے امداد میں سرگرمی دکھلانا عین حمایت دین اور ملت منصور ہے۔ اس دریا دل انجمن نے تو ایک سر اور ہزار سودا کا اپنے کو مصداق کررکھا ہے۔

سرپرست اعلیٰ

عالم عرب و عجم سلطان العلماء حضرت علامہ شیخ ابوبکراحمد مد ظلہ العالی
بانی و شیخ الحدیث: مرکزالثقافة السنیة(کیرلا)