انجمن کے تحت چلنے والے اداروں میں نصاب تعلیم مرکز طیبہ گارڈن بنگال کے طرز تعلیم کے مطابق ہے وہ یہ کہ
1۔ حفظ القرآن کے ساتھ میٹرک یعنی 6؍ تا 10؍ کلاس
2۔ درس نظامیہ اعدادیہ تا رابعہ کے ساتھ انٹرمیڈیٹ۔
3۔ Course on computer concepts (CCC)کورس ہے جس میں طلبا کو کمپیوٹر کی بنیادی معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کورس کو کرنے کے بعد طلباانٹرنیٹ استعمال کرنے، ای میل بھیجنے اور دستاویزات بنانے جیسے چھوٹے اور بڑے کام آسانی سے کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ تربیت پر خاص توجہ مرکوز رہتی ہے تاکہ طلبا کسی بھی فیلڈ میں رہے تو اپنا اسلامی تشخص برقرار رکھیں۔